the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے

شکیل رشید (ایڈیٹر روزنامہ ممبئی اردو نیوز؍گروپ ایڈیٹر بصیرت آن لائن) 

’گجرات فائلس‘ جیسی کتاب لکھ کر مثالی جرأت کامظاہرہ کرنے والی انگریزی زبان کی خاتون صحافی رعنا ایوب کو میں نے موبائل سے ’مبارک باد‘ دینے کی کوشش کی تھی لیکن پتہ چلا کہ موبائل نمبر بدل گیا ہے۔ رعنا ایوب سے تو بات نہیں ہوسکی مگر گھر کے نمبر پر فون کرنے پر ان کے والد ایوب واقف سے بات ہوگئی۔ 
ایوب واقف سے میری پرانی شناشائی ہے۔ 
وہ تھے تو مدرس مگر اخباروں میں بھی جزوقتی کام کرتے تھے، ممبئی کے کئی اردو اخباروں سے ان کا تعلق رہا کئی اخبارات ایسے تھے جن میں وہ بھی کام کرتے تھے اور میں بھی۔ ایوب واقف خوش تھے، انہوں نے بتایا کہ ہم سب کی دہلی جانے کی تیاری ہے جہاں ۲۷ مئی کو رعنا کی کتاب کی رونمائی ہونے والی ہے۔ میں نے انہیں مبارک باد دی اور یہ تاکید بھی کہ مبارک باد کا میرا یہ پیغام رعنا ایوب تک پہنچا دیا جائے۔ 
مبارک بادی رعنا ایوب کا حق ہے۔ 
اس ملک کے سارے حق پرستوں کو، ان سارے افراد کو جو سرکاری مظالم کے خلاف سینہ سپر رہتے ہیں، سیکولر مزاج افراد اور جمہوریت میں یقین رکھنے والوں کو تو یہ چاہئے ہی کہ رعنا ایوب کو ’گجرات فائلس: اے انا ٹومی آف کَور اَپ‘ جیسی تہلکہ مچانے والی کتاب تحریر کرنے او رملک کے چوٹی کے پبلشروں کی طرف سے اسے چھاپنے سے منع کرنے کے بعد خود شائع کرنے کے لئے مبارک باد دیں، عام لوگوں کو کہیں زیادہ چاہئے کہ وہ رعنا ایوب کو مبارک باد دیں اور ان کی اس کتاب کو ہا تھوں ہاتھ لیں۔ بھلے ہی وہ انگریزی سے واقف نہ ہوں، کتاب کو مقبول بنا کر وہ فاشسٹ نظریات اور ہندو توادی سنگھٹنوں ، فسادیوں اور بے قصوروں کو



فرضی مڈبھیڑوں میں ہلاک کرنے والی پولس کے خلاف اُٹھنے والی اس آواز کو تقویت دیں گے اور دوسروں کو بھی یہ حوصلہ فراہم کریں گے کہ وہ ظلم اور مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔ یہ عام لوگ ہی ہیں جو گجرات میں فسادات کی بھینٹ زیادہ چڑھے ہیں۔ ان کی لاشوں سے کنوئیں پاٹے گئے ہیں۔ انہیں جلایاگیا ہے۔ عصمت دری کرکے ان کے ابھی جنے نہ گئےبچوں کے جنین تلواروں کی نوکوں پر اُچھالے گئے ہیں۔ یہ کتاب عام لوگوں کے لیے زیادہ خاص ہے۔ 
’گجرات فائلس‘ ایک اہم کتاب ہے، صرف اس لئے نہیں کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی ، بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ اور گجرات فسادات وفرضی مڈبھیڑ وں کا راز فاش کرتی ہے، بلکہ اس لئے بھی کہ یہ کتاب ایک ایسے وقت میں تحریر کی گئی ہے جب زبانوں پر تالے لگائے جارہے ہیں، زبانیں سی جارہی اور قلم کی روشنائی چھینی جارہی ہے۔ جب صحافی اور دانشور بِک رہے ہیں اور اپنے نظریات تبدیل کررہے ہیں۔ 
کچھ باتیں مسلمانوں سے کرنی ہیں خصوصاً ان مسلمانوں سے جو صاحب حیثیت ہیں۔ رعنا ایوب نے تو خود اپنے دَم پر انگریزی میں یہ کتاب شائع کرادی لیکن یہ کتاب صرف انگریزی داں طبقے کے لئے نہیں ہے، یہ ضروری ہے کہ یہ اردو، ہندی، مراٹھی اور گجراتی وغیرہ میں بھی شائع ہو۔ وہ افراد جو واقعی مظلومین کے تئیں ہمدردی رکھتے ہیں اور اس ملک سے فاشزم کا خاتمہ چاہتے ہیں، ان میں جو صاحب حیثیت ہیں وہ اس کتاب کے ترجمے کا کام کرواسکتے اور اس کی دوسرے زبانوں میں اشاعت کا اہتمام کراسکتے ہیں۔ یہ بڑا کام ہوگا۔ کیا کوئی اردو دوست ایسا ہے جو اس کتاب کا اردو ترجمہ کرواسکے، اس کی اشاعت کا اہتمام کرسکے اور اسے اردو قارئین تک پہنچواگ سکتے تاکہ گجرات کے سچ سے اردو والے بھی واقف ہوسکیں؟ اگر کوئی ہے تو وہ ’گجرات فائلس‘ کو اردو والوں کے سامنے پیش کرنے کی پہل کرے، یہ بڑا کام ہوگا۔ 
اس پوسٹ کے لئے 1 تبصرہ ہے
Abdul Bari Says:
After reading the above news on the book "Gujarat Files", this is really a great job to expose the truth. I am eager to read this book. and i congratulate Rania Ayub for this great work, and may god safe her. because there are many enemies of human beings, may try to stop the voice. But truth always wins.

Comment posted on June 06 2016
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.